پی سی بی نے اسد شفیق کو کپتان بنا دیا، حیران کن خبر آ گئی

پی سی بی نے اسد شفیق کو کپتان بنا دیا، حیران کن خبر آ گئی
پی سی بی نے اسد شفیق کو کپتان بنا دیا، حیران کن خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آسٹریلیا کیخلاف چار روزہ فرسٹ کلاس میچ کیلئے 14 رکنی پاکستانی اے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت اسد شفیق کریں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں عثمان صلاح الدین، راحت علی، سمیع اسلم، عابد علی، افتخار احمد، سعد علی، آغا سلمان، محمد رضوان، وقاص مسعود، عامر یامین، عمید آصف، سعود شکیل اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹم پین کریں گے جبکہ متعدد معروف چہرے بھی ٹیم میں نظر آئیں گے۔

چار روزہ میچ 29 ستمبر سے 2 اکتوبر تک آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلا جائے گا جو کہ آسٹریلیا کیلئے ایک طرح سے پریکٹس میچ ہو گا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے دبئی میں ہو گا جبکہ ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرا میچ کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل