بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا
سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں آپریشن کے دوران مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ میں تازہ کارروائی کی اور سرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔اس سے قبل بھارتی فوج نے اتوار کے روز بھی آپریشن میں 2 کشمیریوں کو شہید کیا جس کے بعد 24 گھنٹے میں قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ۔