فیشن شو میں 3 چھاتیوں والی ماڈلز کی کیٹ واک، سب لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

فیشن شو میں 3 چھاتیوں والی ماڈلز کی کیٹ واک، سب لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی ...
فیشن شو میں 3 چھاتیوں والی ماڈلز کی کیٹ واک، سب لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) فیشن شوز میں جب خوبروماڈلز ریمپ پر جلوے بکھیرتی ہیں تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں لیکن گزشتہ دنوں اٹلی کے شہر میلان میں ایک ایسا انوکھا فیشن شو ہوا جس میں شریک ماڈلز کو دیکھ کر لوگ سراپا حیرت بن گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ’میلان فیشن شو‘ میں جیسے ہی ماڈلز ریمپ پر آئیں تو پہلے تو حاضرین ان کے حسن سے حسبِ سابق متاثر ہوئے لیکن جلد ہی انہوں نے ایک حیران کن تبدیلی محسوس کی۔ ”یہ کیا؟ ان تمام ماڈلز کی تو دو کی بجائے تین تین چھاتیاں ہیں؟؟“


بالکل آپ نے ٹھیک پڑھا۔ میلان فیشن شو میں شریک تمام ماڈلز کی تین تین چھاتیاں تھیں، جنہیں دیکھ کر لوگوں کو 1980ءکی دہائی کی فلم ’ٹوٹل ری کال‘ یاد آ گئی جس آرنلڈشیوارزنیگر کے مدمقابل ہیروئن کی تین چھاتیاں تھیں۔ اس فیشن شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو وہاں بھی ہلچل مچ گئی اور ہر کوئی بے یقینی کی حالت میں اس ویڈیو کو بار بار دیکھنے پر مجبور ہو گیا۔ ایک صارف نے ٹوئٹرپر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو پر لکھا کہ ”کیا ہم 3000ءمیں آ گئے ہیں؟“ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میلان فیشن شو میں اس طرح کے انوکھے تجربے اس سے پہلے بھی کیے جاتے رہتے ہیں۔ قبل ازیں ایک شو میں ماڈلز نے ریمپ پر واک کرتے ہوئے اپنی ہی شکل کا ایک مصنوعی چہرہ ہاتھ میں اٹھا رکھا تھا۔ وہ ہو بہو ان ماڈلز کے جیسا تھا اور لگ رہا تھا جیسے ماڈلز کا ایک چہرہ تو ان کے گردن پر لگا ہوا ہے اور دوسرا انہوں نے ہاتھ میں اٹھا رکھا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -