مولانا فضل الرحمان، قائد ن لیگ نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کے لئے پہنچ گئے

مولانا فضل الرحمان، قائد ن لیگ نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کے لئے پہنچ ...
مولانا فضل الرحمان، قائد ن لیگ نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کے لئے پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج سے سیاسی سرگرمیاں شروع کر رہے ہیں، اس سلسلے میں جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے جاتی امراءمیں ملاقات کی ۔
نجی ٹی وی چینل” ہم نیوز“کے مطابق فضل الرحمان، نواز شریف سے ملاقات کے لیے جاتی امرا پہنچ گئےدونوں رہنماوں کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور ضمنی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ملاقات میں حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے بڑھانے پر بھی بات چیت کی جائے گی, اس کے ساتھ ساتھ حکومت کے خلاف سخت اپوزیشن کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور سیاسی رابطے بڑھانے کے امور بھی زیرِ غور آئیں گے۔
مولانا فضل الرحمان شروع سے ہی اپوزیشن کو متحد کرنے کے لیے بہت متحرک رہے ہیں۔ اگرچہ صدارتی انتخابات کے دوران اپوزشن بری طرح تقسیم نظر آئی تاہم سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ نواز شریف کی جیل سے رہائی کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے درمیان روابط بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -