”23 ستمبر روہت شرما کیلئے یادگار دن بن گیا، پاکستان کیخلاف صرف سنچری ہی نہیں بنائی بلکہ۔۔۔“ جان کر آپ بھی داد دیں گے

”23 ستمبر روہت شرما کیلئے یادگار دن بن گیا، پاکستان کیخلاف صرف سنچری ہی نہیں ...
”23 ستمبر روہت شرما کیلئے یادگار دن بن گیا، پاکستان کیخلاف صرف سنچری ہی نہیں بنائی بلکہ۔۔۔“ جان کر آپ بھی داد دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ایشیاءکپ میں پاکستان اور بھارت کے اب تک دو میچ ہوئے اور دونوں میں ہی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز ہونے والے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے پاکستان کیخلاف پہلی سنچری بنا کر جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
روہت شرما کیلئے 23 ستمبر کا دن ایک طرح سے تاریخی ہے کیونکہ انہوں نے ناصرف پاکستان کیخلاف پہلی سنچری بنائی بلکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں 7000 رنز بھی مکمل کر لئے۔ انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 600 چوکے مارنے کا اعزاز اپنے نام کرنے کے علاوہ بطور اوپنر 5000 رنز بھی مکمل کئے اور انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 چھکے مارنے کا اعزاز بھی اسی میچ میں اپنے نام کیا۔
واضح رہے کہ بھارت ایشیاءکپ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے اور ابھی اس کا افغانستان کیخلاف ایک میچ باقی ہے جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ کرے گا اور اگر پاکستان نے یہ میچ جیت لیا تو فائنل میچ میں بھی پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔

مزید :

کھیل -