’انصاف ہومز‘ بے گھر افراد کے لیے خوشخبری، 2 سے 4 مرلے کے گھر ، 8 سے 12 لاکھ روپے میں دینے کا فیصلہ

’انصاف ہومز‘ بے گھر افراد کے لیے خوشخبری، 2 سے 4 مرلے کے گھر ، 8 سے 12 لاکھ روپے ...
’انصاف ہومز‘ بے گھر افراد کے لیے خوشخبری، 2 سے 4 مرلے کے گھر ، 8 سے 12 لاکھ روپے میں دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بے گھر افراد کے لیے ’انصاف ہومز‘ منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔ عام شہریوں کو گھر فراہم کرنے کا منصوبہ اگلے دو ماہ میں شروع ہونے کا امکان ہے۔کے مطابق انصاف ہومز کے لیے سفارشات مکمل کر لی گئی ہیں جن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں 25 لاکھ گھر بنائیں جائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دو ماہ کے اندر گھروں کی تعمیر شروع کرنے کی ذمہ داری متعلقہ اداروں کو سونپ دی ہے۔

انصاف ہومز کے مجوزہ منصوبے کے تحت بے گھر افراد کے لیے 2 سے 4 مرلے کے گھر اور فلیٹس تعمیر کیے جائیں گے،وزیراعظم کا پیش کردہ یہ منصوبہ 3 کیٹگریز پر مشتمل ہو گا۔ پہلی کیٹگری انتہائی غریب مزدور پیشہ لوگوں کے لیے، دوسری کیٹگری لوئر مڈل کلاس جبکہ تیسری کیٹگری مڈل کلاس فیملیز کے لیے ہو گی،غریب طبقے کو فلیٹس جبکہ لوئر مڈل کلاس اور مڈل کلاس کو تین سے چار مرلے کے گھر دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے،

انصاف ہومز کے تحت بے گھر افراد کو 8 سے 12 لاکھ روپے میں فلیٹس دیے جانے کا فیصلہ گیا ہے۔ یہ گھر لوگوں کو 10 سے 25 فیصد ڈاؤن پیمنٹ پر دیے جائیں گے،وزیراعظم عمران خان نے وحدت روڈ اور چوبرجی فلیٹس کے رہائشیوں کو متبادل جگہ دے کر وہاں ڈبل، ٹرپل اسٹوری فلیٹس بنانے کی تجویز پیش کی۔

ان فلیٹس کی تعمیر کے لیے ہانگ کانگ، سنگاپور اور تھائی لینڈ ماڈلز مدنظر رکھے جائیں گے۔ وزارت بلدیات کا وفد ان ممالک کا دورہ کر کے بنائے گئے فلیٹس دیکھے گا۔ گھر بنانے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو بھی اس منصوبے میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -