بھارت سے شکست کے بعد مکی آرتھر نے ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا، کن کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالا جا سکتا ہے؟ کھلبلی مچ گئی

بھارت سے شکست کے بعد مکی آرتھر نے ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا، کن ...
بھارت سے شکست کے بعد مکی آرتھر نے ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا، کن کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالا جا سکتا ہے؟ کھلبلی مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ایشیاءکپ میں بھارت سے دو میچوں میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا ہے۔ آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ ہم بھارت کیخلاف گزشتہ روز کھیلے گئے میچ پر نظرثانی کریں گے اور آنے والے میچوں کیلئے ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی۔
مکی آرتھر کی جانب سے یہ عندیہ ملنے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں محمد عامر کی جگہ جنید خان کو موقع دئیے جانے کا قوی امکان ہے اور اگر انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان میچ جیت گیا تو پھر فائنل میچ میں بھی محمد عامر کی جگہ جنید خان کو ہی ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان خان شنواری کی جگہ شاہین آفریدی اور حارث سہیل کی جگہ شان مسعود کو بھی موقع دیا جانے کا امکان ہے جبکہ محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ میچ والے روز ہی کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -