اس نوبیاہتا جوڑے نے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر لگائی تو پاکستانی ان پر ٹوٹ پڑے، شدید تنقید کرنے لگے، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

اس نوبیاہتا جوڑے نے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر لگائی تو پاکستانی ان پر ٹوٹ پڑے، ...
اس نوبیاہتا جوڑے نے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر لگائی تو پاکستانی ان پر ٹوٹ پڑے، شدید تنقید کرنے لگے، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) منگنی ہو یا شادی، آج کل لوگ اپنی ذاتی نوعیت کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیاپر ضرور پوسٹ کرتے ہیں۔ عموماً ان تصاویر و ویڈیوز پر دوست احباب پیار بھرے تبصرے کرتے ہیں مگر اس بدقسمت جوڑے نے اپنی شادی کے موقع پر بنائی گئی ایک ویڈیو پوسٹ کی تو معاملہ بالکل ہی الٹ ہو گیا۔


ویب سائٹ مینگو باز کے مطابق یہ اس نوبیاہتا جوڑے کی شادی کے موقع پر ان کے مختصر رقص کی ویڈیو ہے۔جذبات میں آ کر یہ جوڑا رقص تو کر بیٹھا مگر سوشل میڈیا صارفین کو ان کا رقص پسند نہیں آیا۔ ایسے ایسے سخت تبصرے ان کی ویڈیو پر کئے گئے کہ بیچارے شاید آئندہ کبھی کوئی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کریں گے۔


ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ”شرم آنی چاہیے، اللہ پاک کا نام لو، جانور ہو تم“
ایک اور نے لکھا ”بہت پیارے نہیں، بے شرم دولہا دلہن ہیں یہ“
اسی طرح ایک صاحب کا کہنا تھا ”اب بندہ اتنا بھی شوہدا نہ ہو“


ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ”اس بندے کو جوتے، لات مارو، عجیب لگ رہا ہے“
ایک اور نے لکھا ”دولہا معصوم ہے لیکن ہیرو بننا چاہ رہا“
ایک اور شخص نے دلہن کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا ”دلہن شرمیلی اچھی لگتی۔۔۔ ایسی لڑکیوں پر دلہن کا روپ بھی نہیں آتا“


تنقید کے اس طوفان کے جواب میں دلہن کا کہنا تھا کہ انہوں نے نا کسی تیاری کے ساتھ رقص کیا اور نہ وہ ویڈیو بنوانا چاہتے تھے، بس اپنے طور پر خوشی کے اظہار کے لئے دونوں مل کر رقص کرنے لگے تھے۔ انہوں نے بدزبانی کرنے والوں سے کہا کہ بے وجہ کی تلخی اچھی نہیں اور خاص طور پر بُری زبان استعمال کرنے والوں کے لئے ہدایت کی دعا کی۔