’میں نے صرف اتنا کہا تھا کہ بچوں کو۔۔۔‘ پاکستانی شوہر کا اس خاتون پر بد ترین تشدد، وہ بھی کس معمولی سی بات پر؟ جان کر ہر پاکستانی کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دین کے احکامات کو دیکھئے یا دنیاوی اخلاقیات اور قانون کی بات کر لیجئے، کہاں یہ اجازت ہے کہ شوہر اپنی بیوی کو ڈنڈے سے جانوروں کی طرح پیٹے؟ بدقسمتی دیکھئے کہ ہم ایک جانب خود کو مسلمان، مسلمان کہتے نہیں تھکتے لیکن دوسری جانب اس دین کے احکامات کی اس ڈھٹائی سے خلاف ورزی کرتے ہیں کہ دیکھ کر شیطان بھی پناہ مانگتا ہو گا۔ اس بدبخت شوہر کی مثال بھی ایسی ہی ہے، جس نے بچوں کے معاملے پر بیوی سے تکرار کے بعد اُسے یوں وحشیانہ انداز میں پیٹا کہ مار مار کر ڈنڈا بھی توڑ دیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس ویڈیو کے آغاز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان میاں بیوی کے درمیان بچوں کے معاملے پر کوئی جھگڑا ہوا ہے اور یہ شخص اپنے بچوں سے کہہ رہا ہے کہ وہ اپنی ماں کی بات مت سنیں، جبکہ خاتون کہتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت نہیں کرے گی تو کون کرے گا۔ اسی دوران وہ اپنے ساتھ ہونے والی مار پیٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے بتاتی ہے کہ اس کے پاس کوئی جگہ نہیں ہے جہاں وہ شکایت لے کر جائے، اس کے بھائی اس کی مدد نہیں کرتے ہیں اور ماں باپ نہیں ہیں جن کے پاس وہ اپنی فریاد لے کر جائے۔
اس دوران دونوں کے درمیان پھر تکرار شروع ہوجاتی ہے اور یہ درندہ صفت شخص ڈنڈے سے اپنی بیوی کو اپنے کمسن بچوں کے سامنے مارنا شروع کردیتا ہے۔ وہ بیچاری چیخ و پکار کرتی ہے لیکن یہ سفاک شخص اسے اتنا مارتا ہے کہ ڈنڈا بھی ٹوٹ جاتا ہے۔ اس دوران بیچارے بچے بری طرح سہمے ہوئے او رچیختے چلاتے سنائی دیتے ہیں۔ ایک چھوٹی بچی اپنے ہمسایوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتی نظر آتی ہے کہ وہ اس کی ماں کی مدد کریں۔ ہمسایہ خاتون اس وحشی شخص کو برابھلا تو کہتی ہے لیکن بدقسمتی سے حالات ایسے دکھائی نہیں دیتے کہ وہ آگے بڑھ کر روتی پیٹتی اور مار کھاتی خاتون کی مدد کرسکے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہو چکی ہے اور ہر مہذب شخص یہ دیکھ کر حیران ہے کہ کوئی شخص ایسا بے حس اور سفاک بھی ہو سکتا ہے کہ اپنی ننھے بچو ں کی آنکھوں کے سامنے اُن کی ماں پر ایسا ظلم کرے۔