دبئی میں پاکستانی باڈی بلڈر کی نوجوان عرب لڑکی کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت، ورزش کے بہانے۔۔۔

دبئی میں پاکستانی باڈی بلڈر کی نوجوان عرب لڑکی کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت، ...
دبئی میں پاکستانی باڈی بلڈر کی نوجوان عرب لڑکی کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت، ورزش کے بہانے۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارت میں ایک پاکستانی باڈی بلڈر نے ورزش کروانے کے بہانے ایک مصری لڑکی کے ساتھ ایسی بے حیائی کر ڈالی کہ معاملہ پولیس تک پہنچ گیا اور یہ باڈی بلڈر اب عدالت میں مقدمے کا سامنا کر رہا ہے۔
گلف نیوز کے مطابق 17 سالہ مصری طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جسمانی فٹنس کی بہتری کے لئے مقامی جم گئی تھیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ پہلے دن ورزش کے لئے جم گئیں تو ایک خاتون ٹرینر نے انہیں ورزش کروائی، لیکن جب باہر نکلیں تو پاکستانی باڈی بلڈر نے انہیں اپنے پاس بلا لیا۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ کوچ نے انہیں اگلے دن سہ پہر تین بجے آنے کو اُس کے پاس آنے کو کہا۔
اگلے دن وہ پہلے کوچ کے پاس گئیں تو وہ انہیں ایک الگ کمرے میں لے گیا، جہاں لڑکی کے بیان کے مطابق اُس نے جسم کی پیمائش لینے کے بہانے اُن کے جسم کو غیر شائستہ انداز میں چھونا شروع کر دیا۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوچ کو دھکا دے کر پیچھے ہٹایا اور اپنی والدہ کو اس معاملے کی شکایت کی۔ والدہ نے پولیس سے رابطہ کیا جس پر پاکستانی کوچ کو گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس کو دی گئی درخواست میں لڑکی نے بتایا ہے کہ ملزم نے اُن کی کمر اور جسم کے حصوں کو منع کرنے کے باوجود چھوا، اور بوسہ لینے کی کوشش بھی کی۔ دبئی کی عدالت میں پیش کئے جانے پر ملزم نے الزامات کی تردید کی، تاہم اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

عرب دنیا -