پاکستان کی چارکھلاڑی بہنوں نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا 

پاکستان کی چارکھلاڑی بہنوں نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا 
پاکستان کی چارکھلاڑی بہنوں نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) خواتین کسی طرح بھی مردوں سے کم نہیں ہوتیں، دبئی ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والی سہیل سسٹرز نے اپنی کارکردگی سے اس بات کو درست ثابت کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی چار بہنوں نے نا صرف بیک وقت ایشین بینچ پریس چیمپیئن شپ میں حصہ لیا بکہ اس ایونٹ میں  2 سونے کے، 4 چاندی اور 2 تانبے کے تمغے جیت کر عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے،پاکستان کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی  ٹوئنکل سہیل نے 72KG  کی کیٹیگری میں جبکہ ان کی چھوٹی بہن ویرونیکا سہیل نے 47KG میں سونے کا تمغہ حاصل کیا، سونے کا تیسرا تمغہ نزہت جبین نے جیتا،مریم سہیل نے 72KG سینئر کیٹیگری میں تانبے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ سبل سہیل نے یہی کارنامہ 47KG کیٹیگری میں انجام دیا۔

چاروں بہنوں میں ٹوئنکل سب سے بڑی ہیں، انہوں نے اپنا کیریئر بطور سائکلسٹ شروع کیا اور بعد ازاں ویٹ لفٹنگ کے شعبے میں داخل ہو گئیں، ان کی انتھک محنت اس وقت رنگ لائی جب 2015 میں عمان میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ میں انہوں نے سونے کا تمغہ جیتا۔ اس ایونٹ میں ٹوئنکل نے پاکستانی دستے کی مشعل بردار کی حیثیت سے حصہ لیا اور ایک بار پھر اپنے ملک کا نام سربلند کیا،تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی جانب سے اس مقابلے میں مرد کھلاڑیوں سے زیادہ خواتین کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا تھا اور انہوں نے خود کو شمولیت کا حقدار ثابت کیا۔ خوتین اسکواڈ نے مجموعی طور پر اس ایونٹ میں سونے کے تین تمغے حاصل کیے۔

 
 

مزید :

قومی -