صدر عالمی بینک نے وعدہ کیا ہے کہ وہ پاک بھارت پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوشش کریں گئے: شاہ محمود قریشی

صدر عالمی بینک نے وعدہ کیا ہے کہ وہ پاک بھارت پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ...
صدر عالمی بینک نے وعدہ کیا ہے کہ وہ پاک بھارت پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوشش کریں گئے: شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدر ورلڈ بینک کو بتایا ہے کہ پانی کے مسئلے کا حل ہمارے لیے بہت ضروری ہے، پاکستان اور بھارت پانی کے مسئلے کو باہمی طور پر حل نہیں کرسکے،صدر عالمی بینک نے وعدہ کیا ہے اس معاملے پر وہ ایک اور کوشش کریں گے ۔
جیونیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے صدر ورلڈ بینک سے گفتگوکے بعد کہاہے کہ ورلڈ بینک کو ہماری درخواست پر غور کرنا چاہیے ،پانی کے مسئلے سے ہماری زرعی ضروریات متاثر ہو رہی ہیں ،پاکستان نے بھارت کے کشن گنگااوررتلے پراجیکٹ پرورلڈبینک کو درخواست دے رکھی ہے،پاکستان کوبھارت کے کشن گنگااوررتلے پراجیکٹ پرسنگین اعتراضات ہیں،صدر ورلڈ بینک کو بتایا پانی کے مسئلے کا حل ہمارے لیے بہت ضروری ہے ،عالمی بینک سندھ طاس معاہدے کا امین ہے ،صدرورلڈبینک سے بھارت کےساتھ پانی کے مسئلے پربات کی ہے،صدر عالمی بینک کو بتایا کہ ہماراخطہ کس طرح پانی کے بحران سے دوچار ہو رہاہے،ہم چاہتے ہیں ورلڈ بینک اس معاملے میں اپنا کردار اداکرے ۔

مزید :

قومی -