حکومت سعودی عرب کو کس شعبے میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے جارہی ہے ؟ نعیم الحق نے ایسا انکشاف کردیا کہ کسان خوشی کے شادیانے بجانے لگیں گے

حکومت سعودی عرب کو کس شعبے میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے جارہی ہے ؟ نعیم الحق ...
حکومت سعودی عرب کو کس شعبے میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے جارہی ہے ؟ نعیم الحق نے ایسا انکشاف کردیا کہ کسان خوشی کے شادیانے بجانے لگیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہاہے کہ سعودی عرب سے امداد نہیں مانگی بلکہ ان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سعودی عرب کو پاکستان کے زرعی شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ میں“ گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ حکومت سیاحت کو فروغ دینا چاہتی ہے ، چاہتے ہیں کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری آئے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے اور ان کو پاکستان میں زرعی شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیں گے ، سعودی وفد اکتوبر میں پاکستان کادورہ کرے گا ،حکومت نے سعودی عرب سے کوئی امداد نہیں مانگی، صرف سرمایہ کاری پر بات کی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،یہ ایک طو یل المیعاد منصوبہ ہے ۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ ملک سے بیروزگاری ختم ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اقتصادی ماحول بہت جلد بہتر بن جائے گا ، صنعت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

مزید :

قومی -