بھارت میں 50کروڑ غرباء کے لیے ہیلتھ انشورنس کا آغاز

بھارت میں 50کروڑ غرباء کے لیے ہیلتھ انشورنس کا آغاز
بھارت میں 50کروڑ غرباء کے لیے ہیلتھ انشورنس کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی حکومت نے اپنے غریب شہریوں کے لیے دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ حکومت کی طرف سے اس نئے پروگرام کا نام مودی کیئر رکھا گیا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اس ہیلتھ انشورنس سسٹم سے 500 ملین غریب شہریوں کو معیاری اور سستا علاج میسر ہو سکے گا۔ صحت کے اس نئے نظام کے تحت بڑی بیماریوں کا علاج ہوگا جبکہ بنیادی طبی دیکھ بھال اس میں شامل نہیں۔ بھارت میں محکمہ صحت تباہ حال صورتحال کا شکار ہے۔