انٹرنیشنل فورمزپر ٹی 20میچ نہیں کھیلاجاتا ، فردوس عاشق اعوان

انٹرنیشنل فورمزپر ٹی 20میچ نہیں کھیلاجاتا ، فردوس عاشق اعوان
انٹرنیشنل فورمزپر ٹی 20میچ نہیں کھیلاجاتا ، فردوس عاشق اعوان

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ انٹرنیشنل فورمزپر ٹی 20میچ نہیں کھیلاجاتا ، ایسے فورمز پر جانے کیلئے بہت سا ہوم ورک کرنا ہوتا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انٹرنیشنل فورمزپر ٹی 20میچ نہیں کھیلاجاتا ، ایسے فورمز پر جانے کیلئے بہت سا ہوم ورک کرنا ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی پھونک پھونک کرقدم رکھنے ہیں ، ہم ابھی کوئی ایسی حرکت نہیں کرناچاہتے جس سے مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچے اور ہندوستان اس کا کوئی بلاواسطہ یا بلواسطہ فائدہ اٹھا لے ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ اگر سعودی عرب یا یو اے ای انڈیا کے ساتھ معاشی پارٹنر شپ میں جارہے ہیں تو ہم کو ایک دوسرے پر الزام تراشیا ں کرنے کی بجائے کشمیر کے معاملے پر بھارت کے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرکے دنیا کو انگیج کرناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہندوستان کو پوری دنیا سے مزاحمت کاسامناہے ، ٹرمپ کے ہندوستان کی بڑی معیشت کے ساتھ تعلقات ہیں اور ہر شخص اپنے مفاد پرکھڑا ہوتاہے ۔

مزید : قومی


loading...