وزیراعظم اوروزراء کا پروٹوکول ختم کرنے اور بیرونی امدادکیخلاف دائردرخواست پرحکومتوں کونوٹس جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم اوروزراء کا پروٹوکول ختم کرنے اور بیرون ممالک سے امداد کے خلاف دائردرخواست پروفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کونوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتوں تک جواب طلب کرلیاہے۔درخواست گزار اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیاہے کہ وزیر اعظم اور دیگر وزراء عوامی پیسے سے پروٹوکول استعمال کر رہے ہیں حکومتی وزداء فائیو سٹار ہوٹلوں میں ٹھہرتے ہیں جبکہ تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ سرکاری سطح پر بیرونی ممالک سے امداد لی جا رہی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو بیرون ملک کی امداد لینے سے روکا جائے۔
،درخواستس میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم سمیت دیگر وزراء کو پروٹوکول استعمال کرنے سے روکاجائے۔