سانحہ ساہیوال کیس کی سماعت 25ستمبر تک ملتوی،مزید گواہ طلب
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ساہیوال خلیل احمد اور اس کی فیملی کے ممبران کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت 25ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہوں کو طلب کرلیاہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ ساہیوال یوسف والہ موٹروے پر جاں بحق ہونے والے خلیل احمد اور اس کی فیملی ممبران کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں گزشتہ روزاستغاثہ کے بارہ گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گے۔
جس کے بعد وکلا ء نے جرح کی عدالت نے کیس کے دیگر گواہوں کو 25ستمبر کو طلب کرلیا۔