پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ون ڈے میچ دیکھنے کونسی اہم ترین شخصیت پاکستان آ رہی ہے ؟ خوشخبری

پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ون ڈے میچ دیکھنے کونسی اہم ترین شخصیت پاکستان آ ...
پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ون ڈے میچ دیکھنے کونسی اہم ترین شخصیت پاکستان آ رہی ہے ؟ خوشخبری

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک سری لنکا سیریز کا پہلا ون ڈے میچ پاکستان کی دعوت پر آئی سی سی کے جنرل منیجر ” جیف یلاڈائز “ دیکھنے کیلئے کراچی آ رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جیف جمعرات کی صبح آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون اور امپائرز کے ساتھ کراچی آرہے ہیں۔ آئی سی سی میچ آفیشل کی کراچی آمد سے قبل آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ شان نورس اور ایڈوانس ٹیم کے ایک رکن آج کراچی پہنچ رہے ہیں۔شان نورس امپائروں اور میچ ریفری کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ سری لنکا ٹیم کی آمد سے قبل ان کے سیکیورٹی آفیسر پیر کو کراچی پینچ گئے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول سیکیورٹی ایجنسیوں نے سنبھال لیا ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم پیر کی شب کراچی پہنچ گئی ہے۔

مزید : کھیل


loading...