قومی شناختی کارڈ بنوانے کیلئے ایک کروڑ روپے رشوت ، تہلکہ خیز انکشاف

قومی شناختی کارڈ بنوانے کیلئے ایک کروڑ روپے رشوت ، تہلکہ خیز انکشاف
قومی شناختی کارڈ بنوانے کیلئے ایک کروڑ روپے رشوت ، تہلکہ خیز انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نادرا حکام کی جانب سے درخواست گزار سے شناختی کارڈ بنانے کیلئے پہلے 50 لاکھ اور اب ایک کروڑ روپے رشوت مانگی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین رحمان ملک کے زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں ایک درخواست گزار کے حوالے سے بتایا گیا کہ نادرا حکام نے شناختی کارڈ بنانے کیلئے پہلے 50 لاکھ اور اب ایک کروڑ روپے رشوت مانگی ہے۔اجلاس میں درخواست گزار موسیٰ خان نے بتایا نادرا نے شناختی کارڈ بنانے کیلئے پہلے 50 ہزار اور اب ایک کروڑ روپے رشوت مانگی۔ چیئرمین کمیٹی رحمان ملک نے سینیٹر میاں عتیق کے زیر صدارت سب کمیٹی بنا کر معاملے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ڈی سی کوئٹہ اور نادرا سمیت متعلقہ حکام ذیلی کمیٹی میں پیش ہوں۔اڈیالہ جیل میں قید لڑکے کیساتھ بد اخلاقی کے معاملے پر کمیٹی کو بریفنگ کے دوران آئی جی جیل خانہ جات نے بتایا اڈیالہ جیل میں 2200 کے لوگوں کی جگہ 5000 ہزار لوگ قید ہیں جس وجہ سے کئی مسائل ہیں۔ 800 سزا یافتہ قیدیوں کو دوسروں جیلوں میں منتقل کیا جائے۔پولیس حراست میں مرنیوالے صلاح الدین کے معاملے پر آئی جی پنجاب نے اعتراف کیا کہ اس کی ہلاکت پولیس تحویل میں ہوئی۔ متعلقہ ایس ایچ اور سمیت دیگر افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔چیئرمین کمیٹی رحمان ملک نے کہا کہ تھانوں میں اب تک 3045 افراد زیر حراست اور جعلی پولیس مقابلوں میں مارے جا چکے ہیں۔ ایسے جرائم کی تحقیقات جب پولیس اہلکار ہی کریں گے تو شفافیت ممکن نہیں، جرم کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، پولیس کو حراست میں قتل کی اجازت نہیں، تھانوں میں تشدد کی پالیسی ختم ہونی چاہیے۔