انٹر بینک میں ڈالر معمولی مہنگا ، اوپن میں مستحکم

انٹر بینک میں ڈالر معمولی مہنگا ، اوپن میں مستحکم
انٹر بینک میں ڈالر معمولی مہنگا ، اوپن میں مستحکم

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہواہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم ہو گیاہے تاہم دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کاروبار کے آغاز میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 156 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم ہے اور 156 روپے 30 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ، 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 31 ہزار 751 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں 155 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس وقت انڈیکس 31 ہزار 595 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

مزید : بزنس


loading...