مردہ قرار دے کر دفن کی گئی لڑکی سامنے آگئی

مردہ قرار دے کر دفن کی گئی لڑکی سامنے آگئی
مردہ قرار دے کر دفن کی گئی لڑکی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) مردہ قرار دی گئی لڑکی سامنے آ گئی،شاہ لطیف سے ملنے والی لاش کا معمہ مزید الجھ گیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے سے 20ستمبر کو لڑکی کی لاش ملی تھی جسے بعد ازاں اسکے والد نے سحر کے نام سے شناخت کیا تھا،پیر کو اس وقت ڈرامائی صورتحال پیدا ہو گئی جب لڑکی سحر راجپوت نے اپنے سسر گل حسن اور ساس حلیمہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے رشتے داروں نے گذشتہ رمضان کی عید کے بعد میری منگنی کرائی تھی جو مجھے پسند نہیں تھی جس کے بعد میں گذشتہ ماہ کی18تاریخ کو اپنے گھر سے نکل کر نور حسن خاصخیلی سے ٹھٹھہ کی عدالت میں نکاح کیا ہے۔اس نے کہا کہ میں اپنی مرضی سے گھر سے نکلی ہوں، پولیس میرے شوہر کے گھروالوں کو بے گناہ تنگ کر رہی ہے، سحر راجپورت نےکہاکہ تین روز قبل شاہ لطیف تھانے کی حدود سے نامعلوم عورت کی لاش ملنے پر میرے والد ذوالفقار راجپوت نے جھوٹی شناخت کی کہ وہ میری لاش ہے اور اس لاش کو دفنا دیا گیا ہے اور میرے شوہر نور حسن کو میرے قتل کے الزام میں پولیس نے بے گناہ گرفتار کیا ہے۔سحرنے کہاکہ میں میڈیا کے سامنے ہوں، سحر راجپوت نے وزیر اعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ، چیف جسٹس آف سندھ سے اپیل کی ہے کہ میرے شوہر نور حسن کو آزاد کرکے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔دوسری جانب دفن کی گئی لاش کس لڑکی کی تھی یہ اب تک معلوم نہیں کیا جا سکا۔