نشے میں دھت خاتون کا پولیس اہلکار پر تشدد ، یہ واقعہ کہاں اور کس طرح پیش آیا ؟ جانئے

نشے میں دھت خاتون کا پولیس اہلکار پر تشدد ، یہ واقعہ کہاں اور کس طرح پیش آیا ؟ ...
نشے میں دھت خاتون کا پولیس اہلکار پر تشدد ، یہ واقعہ کہاں اور کس طرح پیش آیا ؟ جانئے

  


رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر پولیس کے لوگوں پر تشدد کی ویڈیو ز عام تھیں تاہم اب خاتون کی جانب سے پولیس اہلکار کو تشد د کا نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہور ہی ہے جس میں ایک پستہ قد خاتون جو کہ نائٹ ڈریس میں ملبوس ہے اور سرعام سڑک پر ایک پولیس اہلکار پر ہاتھ اٹھارہی ہے جبکہ اس دوران جب اسے لیڈی کانسٹیبل قابو کرنے کی کوشش کرتی ہے تو یہ اس پر بھی ہاتھ اٹھاتی ہے اور تھپڑ مارتی ہے جبکہ ساتھ میں گالم گلوچ بھی کر رہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر فراہم کی جانے والی تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو دراصل رحیم یارخان کے شیخ زید ہسپتال کے باہر کی ہے ، فراہم کی گئی معلومات کے مطابق پولیس کو رحیم یارخان کے علاقے بھٹہ کالونی سے 15 پر کال موصول ہو ئی جس میں بتایا گیا کہ گلیوں میں ایک لاوار ث خاتون گھوم رہی ہے تاہم اطلاع ملنے پر اے ایس آئی وارث علی لیڈی کانسٹیبل اور دیگر عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچے ۔ سوشل میڈیا پر بتای گیا کہ خاتون نشے میں دھت تھی اور اسے چیک اپ کیلئے شیخ زید ہسپتال لایا گیا جہاں خاتون بپھر گئی اور اس نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ دست درازی شروع کر دی ۔ یہ واقعہ 22 اور 23ستمبر کی درمیانی شب پیش آیا تاہم آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /رحیم یارخان


loading...