ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کی ملاقات پر وزیراعظم آزاد کشمیر بھی بول پڑے ، دل کی بات کہہ دی

ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کی ملاقات پر وزیراعظم آزاد کشمیر بھی بول پڑے ، دل کی ...
ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کی ملاقات پر وزیراعظم آزاد کشمیر بھی بول پڑے ، دل کی بات کہہ دی

  


لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی پر ثالثی کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جھکاو¿ بھارت کی طرف ہے۔ اقوام متحدہ کو قراردادوں کے بجائے عملی اقدام اٹھانا چاہیں۔ روزنامہ دنیا کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ ثالثی کی بات کو چھوڑ دینا چاہیے۔ امریکا کو 60ءکی دہائی کی طرح اپنا حامی ملک بنانا چاہیے جبکہ ابھی تک اقوام متحدہ نے بھی کوئی مثبت کردار ادا نہیں کیا۔راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر قراردادوں کے بجائے عملی اقدام اٹھانا چاہیں۔ سپر پاور ممالک کی ہمیں تائید حاصل کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ کشمیر ہمیں ایک دن میں حاصل نہیں ہو سکتا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...