وفاقی وزیر حماد اظہر بھی موٹروے پولیس کے شکنجے میں آگئے

وفاقی وزیر حماد اظہر بھی موٹروے پولیس کے شکنجے میں آگئے
وفاقی وزیر حماد اظہر بھی موٹروے پولیس کے شکنجے میں آگئے

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک ) موٹر وے پولیس نے پیر کو وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کو مقررہ رفتار سے تجاوز پر ساڑھے سات سوروپے جرمانہ کر دیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق وفاقی وزیر نے موٹر وے پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے خوش دلی سے جرمانہ ادا کر دیا، وفاقی وزیر تیز رفتاری سے جار ہے تھے کہ سیال موڑ پر موٹر وے پولیس نے انہیں روک کر تیز رفتاری کی نشاندہی کرتے ہوئے ساڑھے سات سو روپے جرمانے کا ٹکٹ جاری کر دیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...