زلزلے کے بعد وزیر اعظم اپنا دورہ مختصر کرکے واپس روانہ ہوگئے

زلزلے کے بعد وزیر اعظم اپنا دورہ مختصر کرکے واپس روانہ ہوگئے
زلزلے کے بعد وزیر اعظم اپنا دورہ مختصر کرکے واپس روانہ ہوگئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد جموں و کشمیر میں آنے والے شدید زلزلے کے باعث وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اپنا دورہ مختصر کرکے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

آزاد کشمیر، اسلام آباد اور پنجاب میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد لاہور میں موجود راجہ فاروق حیدر اپنا دورہ مختصر کرکے واپس میر پور روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر لاہور میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ہونے والے مباحث میں شرکت کیلئے آئے تھے۔راجہ فاروق حیدر نے بتایا کہ آزاد کشمیر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور این ڈی ایم اے کی ٹیمیں بھی آزاد کشمیر پہنچ رہی ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /ماحولیات


loading...