دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک میں آسمان لال سرخ ہوگیا

دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک میں آسمان لال سرخ ہوگیا
دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک میں آسمان لال سرخ ہوگیا

  


جکارتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا کے ایک صوبے میں جنگلات میں لگنے والی آگ کے دھویں کے باعث آسمان لال سرخ ہوگیا ، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی صورتحال کو ’ریلی سکیٹرنگ‘ کہا جاتا ہے۔

انڈونیشیا کے صوبے جمبی میں ایک ایسی خاتون جس نے سرخ ہوتے آسمان کی ویڈیو بنائی ہے کاکہنا ہے کہ اس ماحول کی وجہ سے ان کی آنکھوں اور گلے میں شدید جلن ہوئی۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈونیشیا میں ہر سال آگ لگنے کے باعث دھویں کے بادل چھاتے ہیں جو پورے جنوب مشرقی ایشین ریجن کو متاثر کرتے ہیں۔

انڈونیشین میٹرولوجیکل ایجنسی (بی ایم کے جی) کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے یہ واضح ہوا ہے کہ جمبی صوبے میں کئی جگہوں پر گرمی معمول سے زیادہ ہے جبکہ بہت سی جگہوں پر دھویں کے بادل ہیں۔

سنگا پور یونیورسٹی کے سوشل سائنسز کے پروفیسر کوہ تی یونگ کا کہنا ہے کہ اس طرح کی صورتحال دھویں میں شامل مختلف اجزا کے ملنے سے پیدا ہوتی ہے، ’ اس طرح کے دھویں میں شامل پارٹیکلز ایک مائیکرو میٹر سے بھی کم سائز کے ہوتے ہیں لیکن یہ اس روشنی کا رنگ تبدیل نہیں کرتے جس کو ہم دیکھ رہے ہوتے ہیں، اس میں کچھ ایسے پارٹیکلز بھی ہوتے ہیں جو 0.05 مائیکرو میٹر سے کم سائز کے ہوتے ہیں لیکن یہی وہ پارٹیکلز ہوتے ہیں جو روشنی کا رنگ نیلا اور سرخ کردیتے ہیں، اس میں سرخی کا رنگ غالب ہوتا ہے اس لیے سرخ رنگ زیادہ نظر آتا ہے۔‘

مزید : بین الاقوامی /ماحولیات


loading...