آفٹر شاکس ایک مہینے تک آسکتے ہیں لیکن جہلم کے زلزلے کے آفٹر شاکس کب تک آئیں گے؟ ڈی جی میٹ نے بتادیا

آفٹر شاکس ایک مہینے تک آسکتے ہیں لیکن جہلم کے زلزلے کے آفٹر شاکس کب تک آئیں ...
آفٹر شاکس ایک مہینے تک آسکتے ہیں لیکن جہلم کے زلزلے کے آفٹر شاکس کب تک آئیں گے؟ ڈی جی میٹ نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی میٹ محمد ریاض کا کہنا ہے کہ منگل کے روز آنے والا زلزلہ اتنی زیادہ شدت کا نہیں تھا اس لیے اس کے آفٹر شاکس کم شدت کے ہوں گے۔
ڈی جی میٹ محمد ریاض نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کے قریب پہلے سے ہی فالٹ لائن موجود ہے، اس سے آگے بھی بہت بڑی بڑی فالٹ لائنز موجود ہیں اس لیے یہاں آنے والے زلزلے کے باعث آزاد کشمیر میں نقصان زیادہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شمال اور شمال مشرقی علاقے، جنوبی بلوچستان، بحیرہ عرب اور مکران پوسٹ پاکستان کے بڑے فالٹ زونز ہیں اور کسی بھی وقت یہاں سے بڑا زلزلہ پیدا ہونے کے امکانات موجود رہتے ہیں۔
24 ستمبر کو آنے والے زلزلے کے آفٹر شاکس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی میٹ محمد ریاض نے کہا کہ زیادہ شدت کے زلزلے کے آفٹر شاکس بھی شدید ہوتے ہیں، ان کی شدت اصل زلزلے سے کم ہی ہوتی ہے لیکن بعض اوقات اصل زلزلے سے زیادہ شدت کے آفٹر شاکس بھی آسکتے ہیں۔
ڈی جی میٹ نے بتایا کہ اصل زلزلے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر آفٹر شاکس آسکتے ہیں لیکن زیادہ شدت کا زلزلہ ہو تو آفٹر شاکس ایک مہینے تک بھی آتے رہتے ہیں ، یہ بہت بڑا زلزلہ نہیں ہے جس کی وجہ سے آفٹر شاکس اتنی زیادہ دیر تک نہیں چلیں گے۔