آزاد کشمیر زلزلہ، منگلا ڈیم کی قریبی سڑک کو نقصان، ڈیم کی ٹربائنیں بند ، تشویشناک خبر آگئی

آزاد کشمیر زلزلہ، منگلا ڈیم کی قریبی سڑک کو نقصان، ڈیم کی ٹربائنیں بند ، ...
آزاد کشمیر زلزلہ، منگلا ڈیم کی قریبی سڑک کو نقصان، ڈیم کی ٹربائنیں بند ، تشویشناک خبر آگئی

  


جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر اور جہلم میں آنے والے زلزلے کے باعث منگلا ڈیم کی جھیل کا پانی گدلا ہوگیا ہے جس کے باعث پاور ہاﺅس کی ٹربائنیں بند کردی گئی ہیں۔

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ منگل کو آنے والے زلزلے کے باعث منگلا ڈیم کی قریبی سڑک کو نقصان پہنچا ہے ۔ زلزلے کے باعث منگلا ڈیم اور بجلی گھر محفوظ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت منگلا ڈیم میں 54 لاکھ ایکڑ فٹ پانی موجود ہے، منگلا جھیل کا پانی گدلا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر منگلا پاور ہاﺅس کی ٹربائنیں بند کردی گئی ہیں۔ پانی صاف ہونے پر منگلا پاور ہاﺅس کی ٹربائنیں چلا دی جائیں گی۔

ڈائریکٹر ایس ڈی ایم اے نے بھی تصدیق کی ہے کہ زلزلے کے باعث منگلا ڈیم اور بجلی گھر کو کوئی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ حکام اور اہلکار موقع پر موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے باعث میر پور جاتلاں کے مقام پر 2 پل ٹوٹ گئے ہیں۔

مزید : ماحولیات /علاقائی /پنجاب /جہلم


loading...