3 روز قبل گرفتار ہونے والے کانسٹیبل نے سی سی پی او پر توہین مذہب کا الزام لگادیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی سی پی او کے حکم پر گرفتار ہونے والے ڈی ایس پی کے ریڈر نے عمر شیخ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرانے اور توہین مذہب کا الزام عائد کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے کارروائی کی درخواست کردی۔
باغبانپورہ سرکل لاہور میں ڈی ایس پی کے ریڈر کے طور پر فرائض سرانجام دینے والے کانسٹیبل سید ضیغم عباس نے آئی جی پنجاب کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ ڈی ایس پی کے ساتھ تاخیر سے بات کروانے پر سی سی پی او نے اس کو گرفتار کروایا اور اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایا۔
کانسٹیبل نے اپنی درخواست میں سی سی پی او پر توہین مذہب کا بھی الزام عائد کیا ہے اور آئی جی پنجاب سے ان کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔