ایران توسیع پسندانہ پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے: شاہ سلمان بن عبدالعزیز

ایران توسیع پسندانہ پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے: شاہ سلمان بن عبدالعزیز
ایران توسیع پسندانہ پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے: شاہ سلمان بن عبدالعزیز

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ایران سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی لیکن ایران فرقہ وارانہ اور دہشت گردی پر مبنی پالیسی پر عمل کرتا ہے۔ 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان نے کہا کہ ایران نے گزشتہ سال سعودی تیل تنصیبات پر میزائل فائرکیے، ایران پراکسی کے ذریعے، 300 بیلسٹک میزائل اور 400 مسلح ڈرونز فائر کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کی لیکن ایران نے توسیع پسندانہ پالیسیاں جاری رکھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعوددی عرب 2002 کے عرب امن عمل پر قائم ہے ۔

مزید :

عرب دنیا -