کشمیری چاہیں گے کہ ان پر بھارت کے بجائے چین کی حکومت ہو: فاروق عبداللہ

کشمیری چاہیں گے کہ ان پر بھارت کے بجائے چین کی حکومت ہو: فاروق عبداللہ
کشمیری چاہیں گے کہ ان پر بھارت کے بجائے چین کی حکومت ہو: فاروق عبداللہ

  

سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے کبھی بھی خود کو بھارتی تسلیم نہیں کیا۔ فاروق عبداللہ نے آرٹیکل 370اور  35 اے کی بحالی کے لیے جدوجہد کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا وقار بحال کرنے کے لیے پر امن کوششیں آخری سانس تک جاری رکھوں گا، کشمیری خود کو بھارتی محسوس نہیں کرتے، کشمیری چاہیں گے کہ ان پر بھارت کے بجائے چین کی حکومت ہو۔ 

واضح رہے کہ فاروق عبداللہ بھارت نواز کشمیری سیاستدان سمجھے جاتے ہیں ۔ آرٹیکل 370اور 35 اے کے خاتمے کے بعدان کو بھی نظر بندی اور پابندیوں کاسامنا کرنا پڑا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -