ٹیکسٹائل مصنوعات پر عائد ایڈیشنل کسٹم،ریگولیٹری ڈیوٹی ختم،ای سی سی نے منظوری دیدی

ٹیکسٹائل مصنوعات پر عائد ایڈیشنل کسٹم،ریگولیٹری ڈیوٹی ختم،ای سی سی نے ...

  

اسلام آباد (آئی این پی) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ٹیکسٹائل مصنوعات سے ایڈیشنل کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے اور اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے غور کیا گیا۔ ای سی سی نے ٹیکسٹائل مصنوعات سے ایڈیشنل کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانیکی منظوری دیدی جبکہ ثقافت ڈویژن کے اخراجات کیلئے8کروڑ50لاکھ روپے ضمنی گرانٹ اور اسلام آبادہائیکورٹ کیلئے10کروڑ20لاکھ روپے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی۔ اجلاس میں ا سٹیل ملز کے ملازمین کیلئے 3.8 ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی،یہ رقم رواں مالی سال اسٹیل ملزملازمین کی تنخواہوں کیلئے استعمال ہوگی۔

ڈیوٹی ختم 

مزید :

صفحہ اول -