ایپکا کی اپیل پر سرکاری ملازمین کے احتجاجی مظاہرے

  ایپکا کی اپیل پر سرکاری ملازمین کے احتجاجی مظاہرے

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر) ایپکا اور اساتذہ کے احتجاجی مظاہرے، مطالبات حل کرنے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق  مرکزی صدر ایپکا پاکستان حاجی محمد ارشاد چوہدری کی قیادت میں سرکاری ملازمین نے  احتجاجی ریلی نکالی۔ حاجی محمد ارشاد چوہدری نے حکومت کے غیر جمہوری رویہ کی شدید مزمت کی اور مطالبات کی منظوری اور ہر قسم کی تفریق کے خاتمہ تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔بعد ازاں حکومت اور انتظامیہ کے نمائندوں نے ایپکاکے ساتھ مذاکرات کئے۔دوسری جانب  اساتذہ پروفیسرز تنظیموں پر مشتمل آل گورنمنٹ ایمپلائز گریند الائنس پنجاب کے صوبائی چیئر مین محمد سلطان مجددی، پروفیسر ندیم اشرفی، رانا لیاقت علی، اللہ بخش قیصر و دیگر نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے۔ آج پنجاب اسمبلی کے سامنے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام پُر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

 ملازمین کو سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا ہے، جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے احتجاج جاری رکھیں گے۔آج پنجاب اسمبلی کے سامنے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام پُر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -