شکر گڑھ کے سابق تحصیل ناظم کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت

شکر گڑھ کے سابق تحصیل ناظم کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)چوہدری محمد سنگرہ سابق تحصیل ناظم شکرگڑھ نے مصباح سرور ایڈووکیٹ کے ہمراہ مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر ضلع مسلم لیگ نارووال کے صدر افضال احمد ورک اورجنرل سیکرٹری ضلع نارووال رانا محمد استخار بھی موجود تھے۔

،اس موقع پرسینٹرکامل علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے دروازے محب وطن ساتھیوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں ہم نئے شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے ان کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی آمد آمد ہے پاکستان مسلم لیگ نے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقہ سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے کارکنوں کے ساتھ ساتھ نئے شامل ہونے والے بھی عوام رابطہ مہم شروع کرکے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں۔اپنے حلقہ احباب میں پاکستان مسلم لیگ کا پیغام محبت پہنچائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاکستان مسلم لیگ میں شامل کریں۔ تاکہ متحد اور مضبوط ہو کر ہم بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کرکامیابی حاصل کرسکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -