بد اخلاقی واقعات روکنے کیلئے انصاف کو فروغ دینا ہو گا،پروفیسرظفر اقبال

  بد اخلاقی واقعات روکنے کیلئے انصاف کو فروغ دینا ہو گا،پروفیسرظفر اقبال

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) سانحہ موٹر وے جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ انصافکے مطابق فیصلے کئے جائیں اور علماء کرام ،این جی اوز اپنا کردار ادا کریں تا کہ ایسے واقعات دوبارہ جنم نا لے سکیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ”پاکستان“ فورم میں ممتاز ماہر نفسیات ڈاکٹر پروفیسر ظفراقبال نے کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نفسیات کا تعلق براہ راست دماغ سے ہوتا ہے جس کے باعث دماغ میں آنے والی منفی چیزوں کو قابو میں کرنے کے لئے ایسے مسائل میں جڑے مریضوں کی اچھی دیکھ بھال انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک علماء کرام،این جی اوز اور پاکستان کا ہر شہری اپنی ذمہ داری کا صحیح معنوں میں احساس نہیں کریگا تب تک ایسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ موٹر وے جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ ایسے گھناؤنے اور ناقابل معافی جرائم میں ملوث افراد کو قانونی تقاضوں کو سامنے رکھ کر سزا دی جائے، متاثرہ خانداتوں کے ساتھ ہمدردی اور تعاون کیا جائے۔ آخر میں انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ نفسیاتی مسائل گھریلو، جنسی، معاشی کسی بھی قسم کے ہوں فوری طور پر اچھے معالج سے رابطہ کریں تاکہ اس کا علاج بروقت ممکن ہو سکے اور مسائل کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -