صوبائی دارالحکومت کیلئے 6میگا ترقیاتی منصوبوں کی منظوری 

صوبائی دارالحکومت کیلئے 6میگا ترقیاتی منصوبوں کی منظوری 

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب کے صوبائی دارلحکومت میں 6 میگا ترقیاتی سکیموں کی منظوری، مین مارکیٹ، گول چکر پر پبلک تھیٹر بنے گا۔ داتا دربار اپ لفٹنگ پروگرام بھی میگا ترقیاتی سکیموں میں شامل ہے۔تفصیل کے مطابق مین مارکیٹ، گول چکر پر پبلک تھیٹر منصوبے پر 14 کروڑ لاگت آئے گی۔ داتا دربار کے بیرونی حصے کی از سر نو تعمیر پر چار کروڑ 78 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ سرکلر روڈ کی بحالی کے منصوبے پر 14 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ذرائع کا بتانا ہے کہ میگا ترقیاتی سکیموں پر کل 43 کروڑ 86 لاکھ لاگت آئے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -