حکومت کا ایک ارب ڈالر مالیت کے یورو اور سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ 

  حکومت کا ایک ارب ڈالر مالیت کے یورو اور سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ 

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حکومت نے ایک ارب ڈالر مالیت کے یورو اور سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزارت خزانہ نے مالی مشیر کی خدمات فراہم کرنیوالیاداروں سے درخواستیں طلب کر لیں، مالیاتی ادارے 26 اکتوبر تک درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مالی ادارے درمیانی مدت کے بانڈز کے اجرا میں مدد فراہم کریں گے، عالمی مارکیٹ میں حکومتی بانڈز کو بہتر ریٹ ملنے کے امکانات کے باعث بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔  ذرائع کے مطابق عالمی سرمایہ کار پاکستانی معیشت کی بحالی پر سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

یورو اور سکوک

مزید :

صفحہ اول -