وفاقی اداروں کا کمپلینٹ سیلز کو پاکستان  سٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ

 وفاقی اداروں کا کمپلینٹ سیلز کو پاکستان  سٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے  ون ونڈو کمپلینٹ سسٹم کی منظوری دیدی،وزیر اعظم آفس نے وفاقی وزارتوں کو مراسلہ جاری کر دیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق  وزیراعظم نے تمام کمپلینٹ سیلز کا ایک مرکزی نظام بنانے کی ہدایت دی ہے، ابتدائی طور پر وفاقی وزارتوں کے 33 شکایات سیل منسلک کیے جائیں گے،وزیراعظم  نے  مختلف شکایتی سیلز کے ون ونڈو آپریشن پر 60 روز میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق  وزیر اعظم کے اس اقدام سے شکایات درج کروانے کا نظام مستحکم ہوگا، مختلف وفاقی اداروں میں کمپلینٹ سیلز کام کررہے ہیں، شکایات کے حوالے سے ایک باہمی اور مربوط روابط پر مشتمل یونیورسل نظام کی اشد ضرورت ہے،   یہ نظام عوام کی مشکلات اور شکایات کو موثر طریقے سے حل کرنے کے لیے معاون ثابت ہوگا، شہریوں کی ہر قسم کی شکایات میرٹ  پر حل کی جائیں گی، ون ونڈو آپریشن کے ذریعے شہریوں کو ان کی شکایات کے حل سے متعلق آگاہی میسر ہو گی، وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ تھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام موثر ثابت ہو گا۔
سٹیزن پورٹل 

مزید :

صفحہ اول -