ادویات کی پرانی قیمتیں بحال کی جائیں،کامران خان بازئی

  ادویات کی پرانی قیمتیں بحال کی جائیں،کامران خان بازئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ بلوچستان کے صوبائی صدر کامران خان بازئی نے کہا ہے کہ حکمران ادویات کے پرانے نرخ برقراررکھیں۔تبدیلی برانڈ حکمرانوں کے دورمیں ہوشربا مہنگائی نے عوام کیلئے زندگی مزیددشوار کردی ہے۔حکومت کے پاس ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کاکوئی جوا ز نہیں۔عوام میں مہنگائی کامزید بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں ہے۔

۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جنسی درندوں کیلئے سزائے موت کی منظوری درست اوردوررس فیصلہ ہے۔اپنے ایک بیان میں کامران خان بازئی نے مزید کہا کہ اپوزیشن پارٹیز کی حالیہ اے پی سی میں کسی مقررنے کوئی تعمیری بات نہیں کی۔نوازشریف کوعدالت نے تاحیات نااہل قراردیا،موصوف قصہ ماضی بن چکے ہیں۔نیب زدگان کااحتساب سے پریشان ہونااوردفاعی اداروں کیخلاف شورمچانا فطری بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا انتخابی نظام موثراورقابل اعتمادبنایا جائے۔ تلخیاں اورغلط فہمیاں ختم کرنے کیلئے سیاسی وجمہوری قوتوں کوایک متفقہ ضابطہ اخلاق بناناہوگا۔انہوں نے کہا کہ الزامات کی سیاست کے نتیجہ میں ایک دوسرے کیلئے عداوت پیداہوتی ہے۔سیاستدان ایک دوسرے کوگنداکرنے کیلئے قومی سیاست اورجمہوریت کوبدنام نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت انتخابی اصلاحات کی ضرورت اوراہمیت سے انکار کرسکتی۔ اپوزیشن کاپروپیگنڈا جھوٹ کاپلندہ ہے،جس کسی نے نوازشریف کی تقریر لکھی وہ ان کادوست نہیں دشمن ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل کئی برسوں تک اپنے اندرونی مسائل سے چشم پوشی کرتا رہا ہے۔ پڑوسی ملک اپناداخلی استحکام یقینی بنانے کی بجائے ہروقت پاکستان میں عدم استحکام پیداکرنے کیلئے سازشوں میں لگارہتا ہے۔بھارت کے عوام رنگوں سے جبکہ ان کے انتہاپسند حکمران بیگناہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیلتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ متعصب بھارت پاکستان کیخلاف زہراگلتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مودی سرکار کی پاکستان کیخلاف پرتشدد،متعصبانہ اورجارحانہ پالیسیوں کیخلاف سخت ایکشن لے ورنہ کروڑوں انسانوں کامستقبل اورجنوبی ایشیاء کاامن داؤپرلگارہے گا۔