بزنس مین فرنٹ نے مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں،ملک سلیم

بزنس مین فرنٹ نے مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں،ملک سلیم

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صدر الخدمت گروپ مین شاہ عالم مارکیٹ ملک سلیم نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں لاہور بزنس مین فرنٹ کی واضع کامیابی کے نظر آتے آثار نے مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ تاجروں کے حقوق کا تحفظ اور مسائل بحرانوں میں لاہور بزنس مین فرنٹ کے قائدین سید عظمت علی شاہ اور چوہدری امجد علی ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئے۔

 چیمبر الیکشن میں کمیونٹی کے مینڈیٹ سے منتخب ہوکر معزز ممبران کا ہی استحصال اور عزت نفس کو مجروح کیا جاتا رہا ہے۔ لاہور بزنس مین فرنٹ کی قیادت ذمہ داریاں سنبھال کر شاہانہ اور آمرانہ رویوں کو سمندر برد کردینگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -