اینٹی کرپشن نے دو سگے پٹواری بھائیوں سے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا
لاہور(سٹی رپورٹر) کروڑوں روپے کے اثاثہ جات بنانے کے الزام میں محکمہ اینٹی کرپشن کی اہم پیش رفت، دو پٹواری بھائیوں سے خاندان کے تمام اثاثہ جات کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا،اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعتزاز منیر گوندل نے کاہنہ نو کے ایک ہی پٹوار خانے میں تعینات دو سگے پٹواری بھائیوں عبدالرشید طیب میو اور عارفمیو کے خلا فسجاد حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعتزاز منیر گوندل نے پٹواری عارفمیو کی سرزنش کی۔ اینٹی کرپشن نے کاہنہ نو کی سرکاری اراضی کو پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں شامل کرنے اور غیر قانونی طریقہ سے فردیں جاری کرنے کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔