جی سی یو کے400ایکڑ پر محیط نئے کیمپس میں تعلیمی سرگرمیاں شروع
لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے لیے تاریخی دن،یونیورسٹی کے چار سو ایکڑ پر محیط نئے کیمپس میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغازکر دیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغرزیدی نے کلاسز کا دورہ کیا۔ پہلے روز ذوالوجی، باٹنی، کیمسٹری، بائیوٹیکنالوجی، فزیکل ایجوکیشن اور سائیکالوجی سمیت آٹھ مختلف شعبہ جات کے طلباء نے نئے کیمپس میں کلاسز پڑھی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ پہلے روز نئے کیمپس میں کلاسیں پڑھنے والے طلباء تاریخ کا حصہ بنے،نئے کیمپس میں صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک کلا سز ہو نگی،طلباء کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جا ئے گی۔
وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر طلباء دونوں کیمپسز میں کلاسز اور ریسرچ لیبارٹریز سے استفادہ حاصل کرینگے، نئے کیمپس کے مکمل آباد ہونے تک یہاں کلاسز صرف دن میں ہوا کریں گی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے اگلے سال تک کیمپس کا ہاسٹل اور ایڈمن بلاک بھی مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے۔