سیکرٹری پراسیکیوشن کے ہنگامی دورے،غیر حاضری پر افسر اور کلر ک معطل

سیکرٹری پراسیکیوشن کے ہنگامی دورے،غیر حاضری پر افسر اور کلر ک معطل

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)تعیناتی کے بعد سیکرٹری پبلک پراسکیوشن پنجاب ندیم سرور نے اضلاع کے دورے شروع کر دیے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے ضلع سیالکوٹ کا اچانک دورہ کرکے پبلک پراسکیوشن سٹاف کی حاضری چیک کی۔ سیکرٹری پبلک پراسکیوشن نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر آفس سیالکوٹ اور عدالتوں میں پراسکیوٹرز دفاتر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بغیر اطلاع غیر حاضری پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر (ڈی ڈی پی پی) نبیل احمد اور سینئر کلرک محمد طیب کو معطل کر دیا۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ بغیر اطلاع کے ہرگز چھٹی نہ کی جائے۔ مختلف دفتری ریکارڈ کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ زیرالتوا مقدمات کا ریکارڈ جلد مکمل کیا جائے۔ سیکرٹری پبلک پراسکیوشن ندیم سرور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دیگر اضلاع کے بھی اچانک دورے کئے جائیں گے۔

 تاکہ پبلک پراسکیوٹرز کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام دفاتر کی کارکردگی کی ماہانہ بنیادوں پر مانیٹرنگ ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -