میر مرتضیٰ بھٹوکی برسی کے موقع پر محفل قرآن خوانی

میر مرتضیٰ بھٹوکی برسی کے موقع پر محفل قرآن خوانی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید زوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے میر مر تضی بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر دعا اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ ڈپٹی سیکرٹری پبلک ریلیشن پیپلز پارٹی گلف مجاہد حسین کی جانب سے سابق وزیر اعظم زوالفقار علی بھٹو شہید کے بیٹے میر مرتضی بھٹو شہید کی برسی پر دعا اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا اور میر مرتضی بھٹو کی جمہوریت کے لیے جدوجہد کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا اور خصوصی طور پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالی میر مرتضی بھٹو شہید کو جنت میں اعلیٰ مقام دے۔اس دعائیہ تقریب میں  میاں منیر ہانس صدر پیپلز پارٹی گلف‘ مجاہد حسین‘ فرحان نقشبندی‘ عرفان قمر گوندل بھی موجود تھے۔

، شفیق صدیقی‘ سید سلیم آفندی‘ ملک خرم شہزاد‘ محمد امین سرگانہ‘ فضل درانی‘ نوخیز جاوید‘ ممتاز بنگش‘محمد ارشد بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -