حکمران اپوزشن کی پہلی اے پی سی سے ہی گھبرا گئے،اشرف بھٹی

  حکمران اپوزشن کی پہلی اے پی سی سے ہی گھبرا گئے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ دوسروں کو نہ گھبرانے بھاشن دینے والے موجودہ حکمران اپوزیشن کی ایک اے پی سی کے پہلے اجلاس سے ہی گھبرا گئے ہیں جس حکومت کی کچھ کارکردگی ہو۔ وہ اپوزیشن سے گھبرایا نہیں کرتی مگر تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا حکومت کی 2 سالہ کارکرگی نے پوری قوم کو مایوس کیا ہے لیکن اپوزیشن عوام کو مایوس نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلیوں کی وجہ سے ملکی ترقی کا گراف بد ترین سطح تک گر چکا ہے جسکا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کو مزید ملکی سلامتی اور ترقی کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دیگی چند دن بعد بڑے فیصلے ہونگے۔ عوام ظالم حکمرانوں سے چھٹکارے کے لئے متحد ہو جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -