طیب اردوان کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے پر شکر گزار ہیں:شبلی فراز

  طیب اردوان کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے پر شکر گزار ہیں:شبلی فراز

  

   اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب پر ترک صدر طیب اردوان کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے پر شکرگزار ہیں، ترکی کا کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنا پاکستان کے موقف کی جیت ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترک صدر طیب اردوان کی اقوام متحدہ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آواز اٹھانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انصاف اور اصولوں کی بنیاد پر تنازعہ جموں و کشمیر کے حل کیلئے ایک بار پھر کھل کر حمایت کرنے پر ترک صدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کا کشمیریوں کے حق کیلئے آواز بلند کرنا پاکستان کے موقف کی جیت ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے کا وعدہ پورا کرے۔

شبلی فراز 

مزید :

صفحہ اول -