ایل ڈی اے کا مسلم ٹاؤن میں آپریشن، 6غیر قانونی دکانیں مسمار

ایل ڈی اے کا مسلم ٹاؤن میں آپریشن، 6غیر قانونی دکانیں مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  لاہور(اپنے نمائندے سے) ڈی جی ایل ڈی اے عزیر احمد تارڑ کی ہدایت پر بڑی کارروائی، مسلم ٹاؤن میں غیرقانونی طور پر تعمیر کی جانے والی6 دکانیں گرا دی گئیں، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون 2 سکندر ہارون اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان بشیر کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا،  قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر متعدد بار نوٹسز جاری کئے گئے،ڈی جی ایل ڈی اے عزیز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی  اور فیسوں کی مد میں ہونے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔