صدر نے انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی ایکٹ 2020 کی توثیق کردی

صدر نے انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی ایکٹ 2020 کی توثیق کردی

  

 اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کا بڑا تقاضا پورا کردیا،صدر مملکت عارف علوی نے  انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی ایکٹ 2020 کی توثیق کردی،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تصدیق۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کا بڑا تقاضا پورا کردیا ،صدرمملکت عارف علوی نے انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی ایکٹ 2020 کی توثیق کردی جس کے بعد انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل باقاعدہ قانون بن گیا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے بھی صدر کے دستخطوں کی تصدیق کردی،حکومتی زرائع کے مطابق نیا قانون فوری نافذ العمل ہوگا جس کے تحت منی لانڈرنگ میں ملوث افراد اور اداروں کو سخت سزائیں ہونگی،قانون پاس ہونے کے بعد  پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ صدرمملکت مشترکہ اجلاس میں منظور ہونے والے باقی سات بلز پر پہلے ہی دستخط کر چکے ہیں۔

صدر مملکت

مزید :

صفحہ اول -