”کورونا“ پریس کانفرنس کرے اور بتائے حکومت سے کیسے بچا جائے، جمائمہ کا طنزیہ ٹویٹ

   ”کورونا“ پریس کانفرنس کرے اور بتائے حکومت سے کیسے بچا جائے، جمائمہ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لند ن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ نے برطانوی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کورونا وائرس کو برطانوی حکومت سے نجات دلانے والا قرار دے دیا۔برطانیہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہوگئی ہے اور ایسے میں برطانوی حکومت نے شہریوں کو گھروں سے کام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ برطانوی حکومت  کی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جمائمہ نے طنزیہ ٹوئٹ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر خود کو اس وقت زیادہ محفوظ تصور کریں گی کہ جب کورونا وائرس ایک پریس کانفرنس کرے اور بتائے کہ اس حکومت سے کیسے بچا جائے۔ 


جمائمہ

مزید :

صفحہ اول -