نوازشریف کا اینٹی پاکستان بیانیہ ایک گھناؤنی سازش ہے،صمصام بخاری

  نوازشریف کا اینٹی پاکستان بیانیہ ایک گھناؤنی سازش ہے،صمصام بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر وائلڈ لائف وفشریز سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں نوازشریف کا بیانیہ اینٹی پاکستان تھاجبکہ اے پی سی کے انعقاد کی ٹائمنگ خطے کے بدلتے حالات کے تناظر میں بہت غلط تھی۔ جس وقت پاکستان سی پیک کے ذریعے سنٹرل ایشاء سے ملنے جارہا ہے اور انڈیا اور چائینہ کی افواج بارڈز پر آمنے سامنے ہیں ان حالات میں نوازشریف کا اینٹی پاکستان بیانیہ ایک گھناؤنی سازش ہے۔ صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کا ایجنڈا بھارتی ایجنڈا نظر آرہاتھا۔

اور اپوزیشن کی اے پی سی فارن فنڈز تھی۔ سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ اپوزیشن کی آل پارٹی کانفرنس میں پاکستان اور پاکستان کے مفادات کو کاری ضرب لگانے کی کوشش کی گئی لیکن وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اپنے احتساب کے بیانیہ سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ اپوزیشن بیان بازی تک محدود رہے گی اور لانگ مارچ نہیں کرے گی۔